Baseerat Online News Portal

شاہین پی یو کالج بیدر کے طالبِ علم نے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا اور ریاستِ کرناٹک میں پہلا مقام حاصل کیا

امسال شاہین پی یو کالج بیدر سے400طلباء و طالبات سرکاری کوٹہ میں فری میںمیڈیکل نشستیں حاصل کرنے کے اہل :ڈاکٹر عبدالقدیر
بیدر:17؍اکتوبر(محمد امین نواز؍بی این ایس) NEETکے نتائج کا اعلان ہوا ‘شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم نے کل ہند سطح پر ٹاپ ٹین میں اپنا نام درج کروادیا ہے ۔شاہین پی یو کالج کے طالبِ علم کارتک ریڈی نے710نشانات حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ محمد ارباز احمد نے700نشانات حاصل کرتے ہوئے 85رینک حاصل کرتے ہوئے شاہین پی یو کالج کا تعلیمی میدان میں عظیم انقلاب لایا ہے ۔شاہین کیمپس میں جشن کا ماحول ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے طلباء کی انقلابی کامیابی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں اُمید تھی کہ شاہین پی یو کالج کے طلباء NEETمیں انقلابی نتائج لائیں گے۔ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر میں ہم طلباء کو NEETکی کوچنگ آن لائن دینے کا نظم کیا اور الحمد للہ ہماری یہ کوششیں کامیاب رہیں ۔میں اس موقع پر ماہر لیکچررس اور اولیائے طلباء کا شکریہ ادا کرتا ہو ںجنھوں نے ہمیشہ طلباء کی بہتر کامیابی کیلئے نہایت شفقت سے محنت کی اور والدین کا شاہین ادارہ جات کے ساتھ خلوص کے ساتھ تعاون رہا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے دونوں طلباء کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی ۔ میڈیکل نشستوں کیلئے NEETمیں رینک آنے والے کل ہند سطح کے طلباء کی فوری طور پر رینک کی تفصیلی فہرست کے مطابق شاہین کالج بیدر کے جملہ400 سے زائد طلباء و طالبات سرکاری میڈیکل نشستیں حاصل کریں گے۔ اور جملہ1800طلباء و طالبات میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے‘ اس طرح شاہین کالج بیدر ریاستِ کرناٹک کا پہلا کالج ہے جس کو NEETمیں کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا ہے۔یہ بات شاہین ادارہ جات بیدر کے چیرمن جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتائی۔NEET آل انڈیا سطح پر رینک فہرست میںشاہین کالج کے طلباء و طالبات جس میں کارتک ریڈی نے NEETامتحان میں710نشانات کرتے ہوئے آل انڈیا سطح پر 9واںرینک حاصل کرکے ریاستِ کرناٹک میں سب سے ٹاپ رہے ہیں ۔جبکہ محمد ارباز احمد نےNEETامتحان میں 700مارکس حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر85واں رینک حاصل کیا ہے۔۔ شاہین پی یو کالج بیدر کے حسب ذیل طلباء و طالبات نے NEETامتحان میں600سے زائد نشانات حاصل کر تے ہوئے آل انڈیا سطح پرشاندار مُظاہرہ کرکے تعلیمی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ان طلباء و طالبات کی تفصیل اس طرح ہے۔ محمد عارف پٹیل670نشانات1306رینک‘محمد ابراہیم عدنان 665نشانات1749رینک محمد عبدالرسول665نشانات 1753رینک محمد انس 663نشانات 1876رینک ‘سید محمدمعاذ655نشانات 3037رینک ‘اقصی مہک653نشانات3275رینک وشواجیت 640نشانات 5892رینک سعدیہ سعد 639نشانات 6172رینک ‘پرینکا دینکار634نشانات 7426رینک‘ویشنوی آئنہ پورے 621نشانات 11233رینک ‘سدھارتھ آر نڈو619نشانات 12226رینک ‘سہانہ جے وائی 612نشانات 14577رینک ‘محمد عاکف الدین 611نشانات 14986رینک ‘دِکشا 611نشانات 15033نشانات ‘عائشہ نورین611نشانات 15051۔رینک ‘ارون کمار 609نشانات15938رینک ریتاج محمد607نشانات16557رینک ‘ورون کاگڈے 607نشانات 16679رینک کے سی بسونا جی606نشانات 17913رینک ویشنوی جے بی 604نشانات 17894رینک ‘توحید احمد 603نشانات 18449رینک ‘پرارتھنا نوآبادے 602نشانات 18699رینک ‘ناگناتھ 600نشانات 19685رینک ‘سدھارتھ 600نشانات 19929رینک حاصل کئے ہیں ۔شاہین پی یو کالج بیدر کے طلباء و طالبات 701-710میں دو طلباء‘ 699-650نشانات میں5طلباء‘649-600نشانات میں18طلباء‘ 599-550نشانات میں59طلباء ‘549-500نشانات میں97طلباء ‘499-470نشانات میں81طلباء ‘469-450نشانات میں68طلباء ‘449-400نشانات میں 171طلباء و طالبات میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ گذشتہ سال327طلباء و طالبات نے سرکاری کوٹہ میں فری میڈیکل نشستیں حاصل کی تھیں ‘ میڈیکل نشستیں حاصل کرنے میں شاہین اپنا ایک منفرد و تاریخی ریکارڈرکھتا ہے ۔شاہین ادارہ جات سے اب تک جملہ1900سے زائد طلباء نے ایم بی بی ایس میںداخلہ لیا ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے جب سے NEETامتحان شروع ہوا ہے شاہین پی یو کالج کے طلباء کی ایم بی بی ایس میں داخلوں رفتار تیز ہوگئی ہے ۔میں سمجھتا ہوں نے NEETکے لئے طلباء کو سخت محنت اور ماہر لیکچرر کی زیر نگرانی کوچنگ اور شاہین پی یو کالج کا کلچر طلباء کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ کارتک ریڈی نے 710نشانات حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کرکے پورے ملک میں NEETکے ذریعے ریاستِ کرناٹک کو متعارف کروایا ہے۔اسی طرح100کے اندر کل ہند سطح پر رینک حاصل کرنے والے محمد ارباز نے83رینک حاصل کرکے ریاستِ کرناٹک میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔شاہین ادارہ جات کسی کے ٹرینڈ پر نہیں چلتا بلکہ شاہین ادارہ جات کا ایک منفرد ٹرینڈ ہے۔ ہوتا یہ تھا کہ ڈاکٹر کا لڑکا ہی ڈاکٹر بن جائے ہم اس ’یرنڈ کو ختم کیا ہے اور ہم نے غریب سے غریب طلباء کو بھی ڈاکٹربنانے اور تعلیمی میدان میں خوب سے خوب تر ترقی کیلئے تیا رکرتے ہیں ۔ہمارے طلباء ریاستِ کرناٹک کی سطح پر8.2فیصد ایم بی بی ایس میں نشستیں حاصل کررہے ہیں ۔ہم مستقبل10فیصد نشستیں ریاستِ کرناٹک کی سطح پر حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔اور کل ہند سطح پر 1فیصد نشستیں حاصل کرنے کا ہمارا ہدف ہے ۔ہمارے ادارے میں ذہین و مستحق غریب طلباء کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔ہم نے موجود صورتحال کے پیش نظر جن بچوں کے گھر میں کوویڈ۔19 کی وجہ سے کسی کی موت ہوئی ہم نے ان بچوں کو اپنے اداہر میں مفت داخلہ کا اعلان کیا تھا جس میں اب تک3طلباء نے ہمارے ہاں مفت داخلہ لیا ہے۔اور ہم نے ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق 100غریب ہونہار طلباء کو پی یو سی میں مفت داخلہ دیا ہے۔لاک ڈائون میں ہم نے NEETکی کوچنگ آن لائن کی تھی جس کی سارے ملک میں ستاوش کی جارہی ہے ۔ جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے مزید بتایا کہ ضلع بیدر میں دئیے جارہی معیاری و اچھی تعلیم سے سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تعداد ہر سال بڑھتی جارہی ہے ۔ڈاکٹربننے والے غریب مستحق طلباء کا خواب پورا ہورہا ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ بنگلور‘میسور‘منگلور و دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات اب تعلیم کے حصول کیلئے بیدر آرہے ہیں ۔ریاستِ کرناٹک میں بیدر ضلع پسماندہ ضلع کی حیثیت سے معروف تھا مگر اب ریاست بھر سے طلباء حصول تعلیم کیلئے بیدر آرہے ہیں جو تعلیمی میدان میں ایک بہت بڑا انقلاب ہے ۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کے تعلیمی میدان میں نہایت بلند حوصلوں اور اولیائے طلباء کا ادارہ کے ساتھ تال میل و پُر خلوص تعاون کے علاوہ شاہین ادارہ جات کے مشفق و ماہر لیکچرر س و اسٹاف کی سخت محنتوں کے ساتھ ہم نے نہایت کامیابی کے ساتھ31سال مکمل کرچکے ہیں ۔شاہین ادارہ جات کا کلچر یہ ہے کہ طلباء کیلئے یہاں پُر سکون و پاک و صاف ماحول ‘اجتماعی ذمہ داری کا احساس طلباء کی بر وقت رہنمائی اور وقت کی قدر ‘ڈسپلین پر زیادہ زوروغیرہ شامل ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر نے اعلان کیا کہ ہمارے ان دونوں ٹاپر طلباء اور ان کے ہمراہ تما م ایچ او ڈی کو ادارہ کی جانب سے دبئی ٹور کرایا جائے گا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جو طلباء NEET میںرینک حاصل کرنے کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلہ‘کالج کا انتخاب ‘نشستوں کا انتخاب اور داخلوں کے سلسلہ الجھن اور اس کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو شاہین داراہ جات بیدر کی جانب سےNEETکے ماہر کونسلرس کے ذریعہ کل ہند سطح پر ایسے طلباء کی مفت رہنمائی و کونسلنگ کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔طلباء سے گذارش ہے کہ اس لنک https://www.shaheengroup.org/mbbs-mentor/ پر جائیں ۔

You might also like