Baseerat Online News Portal

نتیش سرکارکی “جل نل اسکیم” بے نقاب، روہتاس کا گاؤں تالاب کاپانی پینے پر مجبور

روہتاس:17/اکتوبر بہارسرکار’نل جل منصوبہ‘ کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بھی بس جملہ ہی نظرآرہاہے۔ ضلع روہتاس کے سہسرام بلاک کے شیوساگر کے پانی میں آرسینک اور فلورائڈ ہونے کے باوجودموونی گاؤں کی مہادلت بستی نہانے اور پینے کے پانی کے لیے تالاب پرمنحصرہے۔ دوسال قبل بستی میں سرکاری پائپ اور نل لگائے گئے لیکن پانی نہیں پہنچا۔ مئونی گاؤں کے مہادلت دوسرے گاؤں سے پانی نہیں لے سکتے۔مہادلت بستی کے سوہن کاکہنا ہے کہ اگر آپ دوسرے گاؤں سے پانی لانے جاتے ہیں تو آپ کولڑناہوگا۔چاپاکل کے ہینڈل کواکھاڑ کررکھاجاتاہے۔ اسی وجہ سے ہم ابلا ہوا پانی پی رہے ہیں۔

You might also like