Baseerat Online News Portal

سنگھواڑہ میں چلی گولی ،23 سالہ نوجوان زخمی، ڈی ایم سی ایچ ریفر ،جانچ میں جٹی پولیس

 

  • سنگھواڑہ میں چلی گولی ،23 سالہ نوجوان زخمی، ڈی ایم سی ایچ ریفر ،جانچ میں جٹی پولیس

 

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن
جالے۔۔ سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے سنہپور گاوں میں ہفتہ کی شام گولی باری کے معاملہ کو لیکر علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ادھر گولی لگنے سے زخمی ہوئے سنہپور باشندہ 23 سالہ نوجوان نوین مشرا کو وہاں موجود لوگوں نے آنا فانا میں علاج کیلئے سی ایس سی ہہونچایا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر دربھنگہ ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا۔ یہ واقعہ سنہپور گاوں سے سنہپور لکھنپور سڑک پر جانے والی دیہی سڑک پر پیش آیا۔جہاں پولیس پیکیٹ پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ میں تعینات تھے۔اس کے باوجود کچھ ہی فاصلے پر گولی باری کی واردات سامنے آنے پر لوگ دہشت میں آگئے۔گولی کی آواز سن کر جب وہاں موجود لوگ جائے وقوع پر پہونچے تو زخمی نوجوان کو خون سے شرابور پایا جہاں سے علاج کیلئے سی ایس سی بھیجا گیا۔گولی نوجوان کے پیٹ میں لگنے کی بات بتائی گئی ہے۔ویسے گولی باری کی نوبت کیوں آئی اس سے پردہ نہیں اٹھ سکا ہے پھر بھی شراب کاروبار کے تنازع سے جوڑ کر پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ادھر تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔پوچھے جانے پر سٹی ایس ہی اشوک کمار نے بتایا کہ گولی سے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔زخمی نوجوان نوین مشرا بتایا گیا ہے ۔معاملے کی جانچ کے لئے صدر ایس ڈی پی او انوج کمار بھی جائے واردات کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واردات میں کون کون لوگ شامل تھے اور اس کی کیا وجہ تھی پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ادھر ایس ایس پی بابو رام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات پر 4 نوجوان بیٹھ کر کچوڑی کھارہے تھے ۔چشم دید گواہوں کی تلاش کی جارہی ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔انہوں نے کہا کہ ابھی متاثرہ نوجوان کے گھر والے بھی کچھ خاص نہیں بتا رہے ہیں۔پولیس کئی پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔

You might also like