Baseerat Online News Portal

ریاست میں تیجسوی کی قیادت میں بنے گی سرکار، عبدالباری صدیقی ، پٹنہ سے کیوٹی آنے پر سمری میں شاندار استقبال

ریاست میں تیجسوی کی قیادت میں بنے گی سرکار، عبدالباری صدیقی ،

پٹنہ سے کیوٹی آنے پر سمری میں شاندار استقبال

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔۔۔ آر جے ڈی کارکنوں نے ہفتہ کو کیوٹی اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار سابق وزیر عبدالباری صدیقی کا سمری چوک پر شاندار خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صدیقی نے کیوٹی اور سنگھواڑہ کے تمام مہاگٹھ بندھن کے حامیوں اور عام لوگوں کا اظہار تشکر کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو نامزدگی کے موقع پر حصہ لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی سماجی انصاف کی بنیاد کو مستحکم کرکے موثر قیادت کا موقع فراہم کیا ہے۔ ریاست کی عوام کو اب این ڈی اے کے لیڈران گمراہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اب غریبوں کے لیڈر تیجسوی کی قیادت میں سرکار بنے گی جس میں ہر طبقے کی ترقی پر دھیان دیا جائے گا۔نوجوانوں کو مالی طور پر روزگار فراہم کرنا عظیم اتحاد حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی ۔اس موقع پر آر جے ڈی ضلع صدر رام نریش یادو ،بلاک صدر عبدالباسط ، سابق ضلع پریشد چیئرمین بھولا سہنی ، مکھیا بھولا پاسوان ، لطیف الرحمن ، پرشورام یادو ، کلیم الدین راہی ، انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد ، پی اے سی ایس کے صدر امریندر یادو ، مرلی دھر یادو ، سریندر پاسوان ، ارون سنگھ ، شکیل خان امر ناتھ یادو سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

You might also like