Baseerat Online News Portal

این سی پی امیدوار نظیر انصاری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، جالے کا بیٹا قرار دیکر تاریخی ترقی کا لیا عزم

این سی پی امیدوار نظیر انصاری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا،

جالے کا بیٹا قرار دیکر تاریخی ترقی کا لیا عزم

رفیع ساگر /  بصیرت نیوز سروس

جالے۔۔۔ مقامی اسمبلی حلقہ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار سابق ضلع پریشد رکن نظیر انصاری نے ہفتہ کو اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ جالے اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ موقع پر نظیر انصاری کے حامیوں میں جوش خروش کا ماحول دیکھا گیا جہاں اس کے کارکنان اس بات کیلئے کافی اطمینان بخش دیکھے گئے کہ جالے کا بیٹا علاقے کی ترقی و خوشحالی کا ذمہ اپنے سر لیکر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے آیا ہے اس وجہ کر اس کی نہ صرف مکمل طور پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اس کیلئے حلقہ میں مستحکم ووٹ بینک تیار کرنا ہے۔ ادھر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد امیدوار نظیر انصاری نے میڈیا کے سامنے اپنے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ جالے کی عوام نے جو مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا ارادہ کیا ہے وہ خود اس کی اپنی نمائندگی ہوگی کیونکہ میں ایسے لیڈروں میں سے نہیں ہوں جو باہر سے آکر علاقے میں اپنی دعویداری جمانا چاہتا ہوں اور یہ کسی بھی پہلو سے درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اب تک جالے کیلئے جتنے بھی نمائندہ منتخب کئے گئے ہیں وہ صرف کاغذ اور بھاشن پر ہی کام کئے ہیں جبکہ میں اس کو زمینی سطح پر کرکے دیکھاونگا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر نظیر انصاری نے کہا کہ میرا پہلا مدعا تعلیم و بیروزگاری ہے جس پر فتحیابی کے بعد سب سے پہلے سروے کروا کر کام شروع کر دونگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ کر جو عوام بیروزگار ہوئے ہیں ان کیلئے روزگار کا انتظام کیا جائے گا کیونکہ میں جالے کی مٹی پر جنم لیکر جالے کو قریب سے دیکھنے کا کام کیا ہے اسلئے میرا سارا کام عوام کے حق میں ہی ہوگا۔ موقع پر این سی پی ضلع صدر شیلیندر موہن جھا، اے این جھا ، راشد حسین ،ایڈووکیٹ مسرور حسن ،توقیر احمد عرف منا، ہنومان نگر بلاک صدر لال پرساد سنگھ ، عبدالودود ، فیروز عالم سمیت جالے سے سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

You might also like