Baseerat Online News Portal

کولکاتہ میں پانچ منزلہ عمارت میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

کولکاتہ،17 ؍اکتوبر(بی این ایس )
کلکتہ کے گنیش چندر ایونیو میں جمعہ کی رات پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک 12 سالہ لڑکے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مغربی بنگال کے فائر سروس کے وزیر سوجیت بوس نے کہا کہ تمام لوگوں کو عمارت سے نکال لیاگیا ہے اور اب صورتحال قابو میں ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک 12 سالہ بچہ اور ایک ضعیف خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ لڑکا خوف کی وجہ سے عمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند منٹ بعد ہی اس نے دم توڑ دیا۔ عمارت کے باتھ روم سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ عمارت میں رہنے والے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فائر سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہر کے شمالی حصے میں عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی جو بالائی منزل تک پھیل گئی۔ تمام لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسے اب ٹھنڈا کیا جارہا ہے۔حکام نے بتایا کہ عمارت کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے اور آگ بجھانے کے لئے کم از کم 25 فائر بریگیڈیئراور ایک ہائیڈرولک سیڑھی لگائی گئی ۔

You might also like