Baseerat Online News Portal

ملک میں کورونا وائرس کے 62212 نئے کیسز، کل تعداد 74 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی،17 ؍اکتوبر( بی این ایس )
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ کو عبور کرچکی ہے، جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد بھی 65 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ اس طرح صحت یابی کی شرح 87.78 فیصد رہی ہے۔ہفتہ کو وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 62212 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 7432680 ہوگئی ہے، جبکہ 837 اموات کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 112998 ہوگئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ میں پہلی بار زیر علاج افراد کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی ہے۔ وہیں زیر علاج افراد کی تعداد مسلسل نویں دن نو لاکھ سے بھی کم رہی ہے۔ملک میں 795087 افراد زیر علاج ہیںجو کل کیسز کا 10.70 فیصد ہے، جبکہ اب تک 6524595 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔شرح اموات 1.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں 7 اگست کوکورونا کیسز 20 لاکھ کے تجاوز سے کرگئے تھے جبکہ 23اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ، 16 ستمبر کو 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ اور 11 اکتوبر کو 70 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 16 اکتوبر تک 93254017 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 999090 نمونوں کا جمعہ کو ٹیسٹ کیا گیا۔

You might also like