Baseerat Online News Portal

کورونا وائرس: ہندوستان میں ڈیڑھ ماہ کے بعدزیرعلاج مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے کم

نئی دہلی،17 ؍اکتوبر( بی این ایس )
ہندوستان میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پہلی بار کورونا سے زیر علاج مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی ہے اور یہ تعداد ملک میں کل کیسز کی 10.70 فیصد ہے۔مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 795087 مریض ابھی زیر علاج ہیں۔وزارت نے بتایا کہ اس سے قبل یکم ستمبر کو زیر علاج مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے کم تھی۔وزارت نے کہاکہ ملک میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ صحت یاب ہو رہی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ملک میں اب تک 6524595 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 70816 صحت یاب ہوئے ہیں اور اس دوران 62212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی سطح پر صحت یابی کی شرح بڑھ کر 87.78 فیصد ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ ملک میں طبی انفرااسٹرکچر میں اضافے، ریسکیو رولز، ڈاکٹروں، نرسوں اور فرنٹ پر تعینات اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے لوگوں کی صحت یابی میں اضافہ اور اموات میں کمی ہوئی ہے۔وزارت نے کہاکہ ہندوستان ایک واحد ایسا ملک ہے جہاں صحت یاب افراد کی تعداد زیادہ ہے اور وہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں کورونا کی وجہ سے اموات کم ہیں۔ اس وقت اموات کی شرح 1.52 فیصد ہے۔

You might also like