Baseerat Online News Portal

مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کورونا وائرس کی زد میں، اسپتال میں داخل

کولکاتہ،17 ؍اکتوبر( بی این ایس )
مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کو جمعہ کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ پایا گیا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گھوش کو ہلکا بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ گھوش کو 102 ڈگری بخار ہے اور اس وقت ان کا علاج جاری ہے۔ ان کے آکسیجن کی سطح معمول پرہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔جمعہ کے روز مغربی بنگال میں 3771 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ سب سے زیادہ دن ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد اب بڑھ کر 313188 ہوگئی ہے، جن میں 32500 فعال کیسزشامل ہیں۔ ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 5900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

You might also like