Baseerat Online News Portal

موجودہ حالات میں سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اوراسلامی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کی رہنمائی کی ضرورت ہے:مولانا انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف:17اکتوبر(پریس ریلیز)سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دینے کے طریقۂ کار پرحضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی چیرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن وقومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نئی دہلی نے فرمایاکہ اس وقت دنیا میں عموما اورہندوستان میں خصوصا بے چینی اورعدم رواداری وعدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہاہے اورسماجی تحفظ کو کئی سطح پر شدید خطرات لاحق ہیں،ایسے حالات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اوراسلامی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کی رہنمائی کی جائے اوراس چیز کو واضح کیا جائے کہ مذہبی رواداری،حقوق کا تحفظ،امن،بھائی چارگی،عدل وانصاف اورہرقسم کے تعصبات سے پاک سماج کی تشکیل صرف اسلام ہی کے ذریعہ ممکن ہے۔اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو صراط مستقیم پر گامژن کرنے کے لیے اپنے محبوب سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں مبعوث فرمایا،ہم اس مہینہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں عام کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے درج ذیل طریقے اپنائے جائیں:
(۱) مساجد میں مختلف تاریخوں میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے پروگرام کئے جائیں،اس سلسلہ میں مساجد کے ذمہ داروں اورائمہ کرام سے رابطہ کیا جائے کہ جمعہ کے علاوہ سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس منعقد کی جائے ۔
(۲) اہل محلہ اپنے اپنے محلوں میںدس روزہ فروغ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسیں منعقد کرائیں۔
(۳) ہر اتوار کو اپنے محلہ میں سیرت کا پروگرام ماہ ربیع الاول میں منعقد کریں،جس میں خواتین کے لیے خصوصی نظم کیا جائے۔
(۴) ربیع الاول کے مہینہ میں سیرت کے عنوان سے مضامین علماء ودانشوران سے لکھوائی جائیں اورمضامین کی اشاعت کے لیے اخبارات ونیوز ایجنسی کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا جائے۔
(۵) اسکول وکالج کے ذمہ داروں سے اپیل کی جائے کہ وہ اپنے یہاں طلبہ کے لیے یک روزہ سیرت پروگرام منعقد کرائیں،نیز طلبہ وطالبات میں مقابلاتی پروگرام(کوئز)کا اہتمام کیا جائے اوراول،دوم اورسوم پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کو انعامات دیئے جائیں۔
(۶) سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر چھوٹے چھوٹے کتابچے اردو،ہندی اورانگریزی میں چھپواکر مسلم وغیر مسلم بھائیوں تک پہونچایا جائے۔
(۷) سیرت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے اوراسلام کی صحیح اورسچی تعلیمات کو اس کے ذریعہ لوگوں تک پہونچایا جائے،نیز منفی بیان کا جائزہ لے کر احسن طریقہ سے اس کا جواب دیا جائے۔
(۸) علماء وائمہ کرام جمعہ کے علاوہ دیگر مجلسوں میں اسلام اوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات پر مؤثر تقریر کریں تاکہ مسلمان اپنی زندگی کو نبوی سانچے میں ڈھالنے کی سعی کریں اوران کے اندر داعیانہ کردار پیدا ہوسکے۔
(۹) موجودہ حالات میں مدارس،مکاتب،اسکول اورمختلف اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی جائے کہ سیرت کے موضوع پر پروگرام منعقد کرائیں اورطلبہ وطالبات اس موضوع پر تیاری کرکے تقریر کریں۔

You might also like