Baseerat Online News Portal

مجھے نہیں معلوم کہ شوریٰ نے سہ رکنی کمیٹی کیوں تشکیل دی ہے، ہمار ا کوئی اختلاف نہیں ہے: مولانا ارشد مدنی

دیوبند:17؍اکتوبر(سمیرچودھری؍بی این ایس)مجلس شوریٰ کے ذریعہ صدر المدرسین منتخب کئے جانے کے سوال کے جواب میں مولانا نے کہاکہ ہم پہلے سے دارالعلوم دیوبند خادم ہیں اور آگے بھی جب تک ہوسکے گا دارالعلوم دیوبند کی خدمت کرتے رہے گیں۔جمعیۃ علماء ہند کے اختلاف کے سوال پر مولانا کہاکہ ہمارا آپس میںکسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ جمعیۃ علماء ہند میں مفاہمت کے متعلق شوریٰ کے ذریعہ تشکیل کی گئی سہ رکنی کمیٹی کے سوال پر مولانا نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ شوریٰ کے ذریعہ کمیٹی تشکیل کرنے کی کیا وجہ ہے ،مجھے باہر کے لوگوں سے یہ معلوم ہواہے ابھی دارالعلوم دیوبند مہتمم صاحب سے بھی میری اس سلسلہ میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔وہ کمیٹی کیوں بنائی گئی مجھے اس سلسلہ میں کچھ بھی معلومات نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز کی امید ہمیشہ برقرار ررہتی ہے۔ انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی منتخب کئے جانے کے سوال پر کہاکہ ورکنگ کمیٹی نے یہ ذمہ داری مجھے دے دی ہے فی الحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔ مدارس کھلنے کے متعلق کئے گئے سوال پر کہاکہ بڑی بڑی یونیورسٹی اورادارے ابھی بند ہیں جب وہ کھلیں گے اسی وقت مدارس بھی کھل جائینگے ۔

You might also like