Baseerat Online News Portal

اپنےرب سےرشتےکومضبوط بنائیں اسی میں کامیابی ہے :قمرانیس قاسمی

 

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کاوفدنوادہ پہونچا
پٹنہ:17؍اکتوبر(پریس ریلیز)سرزمین نوادہ امارت شرعیہ بہاراڈیشہ جھارکھنڈکےعلمائے کرام پرمشتمل ایک وفدکی آمدآج 16/اکتوبرکوہوئی وفد میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سےحضرت مولانا قمرانیس قاسمی صاحب حضرت مولانانصیرالدین مظاہری صاحب جناب مولانا مفتی عبداللہ انس قاسمی صاحب قاری شہاب الدین صاحب پرمشتمل افرادکے ساتھ حضرت الحاج قاری شعیب احمدصاحب دامت برکاتہم کی آمدآج ھسوا ہوئی نمازجمعہ سےقبل اوربعدنمازجمعہ علمائے کرام کاخطاب ھسوا پانچوگڑھ مسجدمیں ہوا۔ بوقت نمازعصرمیں وفد محلہ عظمت نگر پہونچابعدنماز عصر المنارمسجدعظمت نگر میں خطاب ہوا۔ بعدنمازمغرب وفدمحلہ کمالپور پہونچا،مسجدعمرکمالپور میں علمائے کرام کاخطاب ہوا،اس موقع پرقائدوفدحضرت مولانا قمرانیس قاسمی نےفرمایاکہ ہم سب اپنےرشتے کواپنےرب سے مضبوط کریں اسی میں کامیا بی ہے،دنیاکی زندگی چندروزہ ہے اصل توابدی زندگی آخرت ہےلہذاہم خوب تیاری کریں اچھےاعمال کریں صدقات کریں ہم اپنےعمل کوایسابنائیں کہ ہمارا رب ہم سےراضی ہوجائے ہم سب کےمخدوم ومربی امیرشریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی فکریہی ہے کہ امت کی اصلاح ہوامت متحدہوجائے،امارت شرعیہ کلمہ واحدہ کی بنیادپر متحدادارہ کانام ہے اس کی خدمات سوسال پرمشتمل ہے امارت شرعیہ نےوہ کام انجام دیاہےجوسنہرےحروف سے لکھنےکےقابل ہےہم دل وجان سےامارت شرعیہ سےمحبت کریں اس کےکام کوسمجھیں ضلع کی مشہورشخصیت استاذمحترم حضرت قاری شعیب احمدنےکہاکہ امارت شرعیہ ایک فردکانام نہیں ہے ایک جماعت کانام ہےدینی رہمنائی اورامت کی فکر اس ادارہ نےہمیشہ کیاہےآج الحمداللہ یہ ادارہ مخدوم مکرم امیرشریعت حضرت مولاناسید محمدولی رحمانی دامت برکاتہم کی امارت میں چاروں صوبوں میں بےمثال خدمات انجام دےرہاہےدعا کریں اللہ حضرت دامت برکاتہم کاسایہ صحت وعافیت کےساتھ تادیر قائم رکھے،تشریف لائےہوئے علمائےکرام پرمشتمل وفدکا آپ لوگ ساتھ دیں ان کےخطاب سےاستفادہ کریں اوربیت المال امارت شرعیہ کے لئےبھرپورمالی تعاون پیش کریں تاکہ ہمارایہ ادارہ اپنےکاموں میں مزید وسعت لاتےہوئےکامیابی کےمنازل طےکرتارہےاس موقع پرمولانانصیرالدین مظاہری مفتی عبداللہ انس قاسمی قاضی ضیاءالدین مظاہری اور راقم اسلام الحق نے خطاب کیا جبکہ نظامت مسجدعمرکمالپور کےامام وخطیب قاری شوکت مظاہری نےکی وفدکااستقبال بالترتیب ھسوامیں جناب ڈاکٹر صغیراحمد جناب سعیدانور جناب اقبال ننھنوجناب شاداب اورراقم کےساتھ جملہ پاشند گان ھسوانےپرزور کیا کمالپو ر میں میں وفد کا استقبال جناب قاری شوکت مظاہری جناب پروفیسرالیاس حسین جناب الحاج شمیم ونسیم پروفیسر ضیا ٕجناب خورشیدصاحب وجملہ پاشندگان کمالپورنے پرزورطریقے پرکیا،یہ وفد ان شاء اللہ 22/اکتوبرتک نوادہ ضلع کےمختلف گاؤں کادورہ کرےگابطورخاص محلہ انصار نگرمحلہ تکیہ پرپکری برانوں چمن باغ دوست علی بیگہ دین نگرجمہڑیاپلسہ خردشیخ پورہ نرہٹ پالی کلاں نامدارگنج چمن ڈیہہ سنسہاری بھٹ بیگہ سردلہ بلاک رجولی امانوں وغیرہم میں جانےکی ترتیب تیارکی جاچکی ہے۔

You might also like