Baseerat Online News Portal

دہلی: کورونا پر’آستھا‘ غالب ، احتیاط کے ساتھ مندرکھولے گئے

نئی دہلی17اکتوبر(بی این ایس )
آج سے نوراتری کا آغاز کورونا بحران کے درمیان ہوا ہے۔مسلمانوں نے رمضان پوری احتیاط کے ساتھ گزارا،عیدتک میں مساجدبندرہیں،رمضان سے بقرعیدتک مذہبی تقریبات اورمساجدمیں عبادت سے پرہیزکیاگیالیکن مہاراشٹرمیں بی جے پی مندرکھولنے کے لیے پریشان ہے۔اب دہلی کے جھنڈاوالان کے مندر میں عقیدت مندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نوراتری سے آٹھ رتھ تیار کرلیے گئے ہیں۔یہ رتھ پوری دہلی کے مختلف مقامات پرجائیں گے تاکہ عقیدت مندوہاں دیکھ سکیں۔مقصد یہ بھی ہے کہ مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کاہجوم بہت کم ہوناچاہیے۔مندرانتظامیہ کاخیال ہے کہ اس سے مندرآنے والے عقیدت مندوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔ یہ رتھ صبح چھے بجے جھنڈاوالان کے مندرسے روانہ ہوگا اور شام کو واپس آئے گا۔کالکا جی مندر کے چیف پجاری سنیل نے بتایاہے کہ کالکا جی مندر کو ایک حکم کے تحت جمعہ کے روز بند کردیا گیا تھا ، لیکن اس کو نواتری کے پہلے دن درشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایک بار صرف 20 افرادکوآنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ماسک لازمی ہے۔ بزرگ اور بچوں کومندرجانے کی اجازت نہیں ہے۔

You might also like