Baseerat Online News Portal

کرونا ویکسین کے تناظر میں پی ایم مودی کی میٹنگ ، ایسا نظام مرتب کیا جس سے ہر فرد تک رسائی آسان ہو :پی ایم مودی

نئی دہلی 17،اکتوبر ( بی این ایس )
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ملک میں کووڈ -19 وبا کی صورتحال اور ویکسین کی تقسیم اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے میٹنگ میں عہدیداروں سے کہا کہ کرونا ویکسین کی تقسیم میں ایسا نظام بنانا چاہئے تاکہ کرونا ویکسین جلد سے جلد پورے ملک میں پہنچ سکے، اور ہرمتأثرہ شخص تک ویکسین پہنچ سکے ۔میٹنگ میں پی ایم مودی نے عالمی برادری کی مدد میں سبقت لے جانے کی بات بھی کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کوششوں کو ہم سایہ ممالک تک محدود نہیں رکھنا چاہئے،بلکہ اس کوشش کو انہیں بھی فائدہ پہنچانا چاہیے۔ پی ایم مودی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ملک کے جغرافیائی محل وقوع اور تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین کی رسائی کو بہ عجلت تمام یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم اور انتظامیہ کے ہر اقدام کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس میں کولڈ اسٹوریج ، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس ، مانیٹرنگ میکانزم اور ضروری سامان کی تیاری کی پیشگی منصوبہ بندی شامل ہونی چاہئے۔پی ایم مودی نے مزید ہدایت کی کہ ہمیں ملک میں کامیاب انتخابات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکسین کی تقسیم اور انتظامیہ کے نظام کو یکساں انداز میں نافذ کیا جانا چاہئے۔ خیال رہے کہ اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی نے کرونا کیس کی شرح میں مستقل کمی کو نوٹ کیا۔ خیال رہے کہ پی ایم مودی سے میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، سائنسی مشیر اور حکومت ہند کے دیگر محکموں کے عہدیدار شریک تھے۔

You might also like