Baseerat Online News Portal

بی جے پی امیدوار کے بھائی کے گھر پر چھاپہ ، 23 کلو سونا ضبط

پٹنہ؍کاٹھمنڈو 17،اکتوبر ( بی این ایس )
بہار کے انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ایک بڑی خبر آئی ہے کہ ر کسول سے بی جے پی کے امیدوار پرمود کمار سنہا کے بھائی کے گھر سے 22 کلوگرام 576 گرام سونے کے بسکٹ اور 2 کلو گرام چاندی دریافت ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ یہ کارروائی نیپال پولیس نے کی ہے۔ پرمود کمار سنہا کا بھائی اشوک سنہا ، رکسول سے متصل نیپال کے ضلع پارسہ میں رہتا ہے ۔ پولیس نے چھاپہ ماری کے بعد پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کو یہ اطلاع دی ہے۔ کچھ دن پہلے یہ چرچا بھی ہورہا تھا کہ پرومود کمار سنہا نے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ حاصل کیا ہے، جس میں ایک نیپالی تاجر رقم کے ذریعہ اس کی مدد کررہا تھا۔ اب مقامی لوگ حیران ہیں کہ اس کے بھائی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔بیرگنج میٹرو پولیٹن وارڈ نمبر 5 ریشم کوٹھی میں گنیش اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 303 میں چھاپہ مارا گیا۔ یہ فلیٹ اشوک سنہا کا ہے۔

You might also like