Baseerat Online News Portal

اسرائیلی بحریہ کا غزہ کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ

آن لائن نیوزڈیسک
اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے ہفتے کی صبح محصور غزہ کی پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گنوں  سے حملہ کیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی بحری افواج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں السودانیہ کے ساحل سے تین سمندری میل کے فاصلے پر موجودگی کے دوران ماہی گیری کی کشتیوں پر مشین گنوں سے  فائر کیا ۔حملے کی وجہ سے ماہی گیروں  ساحل پر واپس جانے پر مجبور ہوگئے، تاہم اس دوران کوءی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔اسرائیلی بحری افواج اور ان کی توپیں غزہ کے ماہی گیروں کے آس پاس تقریبا ہر روز رہتی ہیں ، انہیں ہراساں کرتی ہیں ، ان پر گولی چلاتی ہیں ، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور گرفتاریاں بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات بندوق کے حملوں کے دوران ماہی گیر زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

You might also like