Baseerat Online News Portal

مئوآئمہ کے ہونہار طالب علم ظریف اعظمی نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر قصبہ کانام کیاروشن، اہل خانہ میں خوشی کاماحول مبارکبادی کاسلسلہ جاری ،مئوآئمہ چیرمین حاجی محمد شعیب انصاری نے گھر پہنچ کر مبارکبادی دی

مئوآئمہ کے ہونہار طالب علم ظریف اعظمی نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر قصبہ کانام کیاروشن،

 

اہل خانہ میں خوشی کاماحول مبارکبادی کاسلسلہ جاری ،مئوآئمہ چیرمین حاجی محمد شعیب انصاری نے گھر پہنچ کر مبارکبادی دی

 

 

 

 

 

(ہفتہ ،18اکتوبر 2020 ،فضل الرحمان ،مئوآئمہ ،الہ آباد ،بصیرت آن لائن )

 

 

انسان کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،شرط یہی ہے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ،کامیابی ایک نہ دن قدم چومتی ہے ،حالیہ نیٹ کے امتحان میں الہ آباد ضلع کے مشہور قصبہ مئوآئمہ کے ایک ذہین طالب علم ظریف اعظمی نے کچھ ایساہی نمونہ پیش کیا ،ظریف اعظمی ابن عدنان اعظمی مئوآئمہ قصبہ کے اعظم پور نیاپورہ کے باشندہ ہیں ،اور چوتھی مرتبہ نیٹ کے امتحان میں کوشش کیا بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوئے ،ان کی کامیابی سے اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے ،مبارکبادی کاسلسلہ جاری ہے ،نگرپنچایت مئوآئمہ کے سابق چیئرمین حاجی محمد شعیب انصاری نے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو مبارکباد پیش کیا ،اس موقع پر ظریف اعظمی نے کہا ،میری اس کامیابی میں میرے والدین کااہم کردار رہاہے ،ان کی محنت اور توجہات کا ثمرہ ہے کہ میں نے نیٹ امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کیا ،انہوں نے کہا ،میں نے نیٹ کاامتحان تین مرتبہ دیا کامیاب نہ ہوسکا لیکن میں کبھی مایوس نہیں ہوا اور میں نے عزم مصصم کررکھاتھا کہ نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرناہے ،بالآخر چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کیا ،ظریف اعظمی نے 619نمبرات حاصل کر1993ویں رینک پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ، اس موقع پر مئوآئمہ کے نوجوان عالم دین مولانا وکیل احمد مظاہری نے کہا ،یہ ہمارے قصبہ کے لئے فخر کی بات ہے ،انہوں نے کہا ،ہمارا قصبہ اعلی تعلیم میں بہت پیچھے ہے نیٹ وغیرہ امتحان میں قصبہ میں بہت کم ہی نوجوان کامیاب ہوتے ہیں ،مولانا مظاہری نے کہا ،ظریف اعظمی نے قصبہ کانام روشن کیا ،انہوں نے کہا ،میں ظریف اعظمی اوران کے اہل خانہ کومبارکبادی پیش کرتاہوں ،انہوں نے کہا کہ،نوجوانوں کو اس سے سبق لینا چائیے اور تعلیم میں محنت وجدوجہد جاری رکھنا چائیے ،مبارکبادی دینے والوں میں مئوآئمہ چیئرمین حاجی محمد شعیب انصاری ،ایوب انصاری ،سعید احمد انصاری ندیم وغیرہ موجود رہے

You might also like