Baseerat Online News Portal

جالے اسمبلی حلقہ سے فاشسٹ طاقتوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔۔ اپنے آپکو متحد کرکے ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کو کامیاب کریں مسلمان ۔عبدالخالق ذاکر

جالے اسمبلی حلقہ سے فاشسٹ طاقتوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔۔

اپنے آپکو متحد کرکے ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کو کامیاب کریں مسلمان ۔عبدالخالق ذاکر

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن

جالے۔۔جالے اسمبلی حلقہ سے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کا مہا گٹھ بندھن کے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی فرقہ پرست طاقتیں نفرت پھیلانے میں مصروف ہوگئیں اسکی ایک ہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر مشکور عثمانی نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے منچ سے ہندوستان کے جمہوری نظام کو بچانے کے لیے دلتوں اقلیتوں نوجوانوں اور خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ جو عدم رواداری اور ناانصافی کا سلوک کیا جارہا ہے ایسے بہت سے مسائل پر جمہوری رول ادا کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کی تھی جو فرقہ پرست طاقتوں کو ہضم نہ ہوسکا اورطرح طرح کے الزامات عائد کرنا شروع کردیا
کیونکہ موجودہ حکومت نے ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دینا اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو ٹارچر کرنا اپنا مقصد بنالیا ہے
یہ باتیں مدرسہ اسلامیہ وانجمن فلاح المسلمین سہسپور کے سکریٹری عبدالخالق ذاکر امینی نے کہی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشکور عثمانی ایک ایماندار تعلیم یافتہ اور سیاسی شعور رکھنے والے شخص ہیں انہوں نے ہمیشہ حق وانصاف اتحاد واتفاق اور ملک میں گنگا جمنی کلچر کو بچانے کا کام کیاہے
عبدالخالق ذاکر نے کہا کہ دورِ حاضر کے ملکی مسائل سے تو آپ سب واقف ہی ہیں۔ ملک میں برسرِ اقتدار بی ۔جے۔پی۔ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کسی نہ کسی طرح مسلمانوں پر تشدد کر رہی ہے اور کسی نا کسی مسلمانوں پر ظلم کرکے مسلط ہونا چاہتی ہیں۔ چاہے وہ بابری مسجد کا مسئلہ ہو یا پھر طلاق ثلاثہ بل کا اسی کے ساتھ ساتھ کہی لوجہاد، گھرواپسی، گائے ماتا کی ہتیا، بھارت ماتا کی جئے اور پاکستان بھجوانے کی اورجناح پریمی کی باتیں بھی بار بار بکاؤ چینلوں کے ذریعے کی جاتی ہیں وقت کاتقاضا ہےکہ ہمیں فرقہ پرست طاقتوں کومنھ توڑ جواب دینا ہوگا
ہمیں فاشسٹ طاقتوں سے جالےکو بچانا ہوگا
ہمیں سیکولر نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے
انہوں نےکہا کہ جالے اسمبلی حلقہ کے امن پسند عوام اور خصوصاً مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے آپکو متحد کرکے ڈاکٹر مشکور احمد عثمانی کو کامیاب بنائیں اجتماعیت اور اتحاد واتفاق ہی ایک فولادی قوت وطاقت ہے اور انتشار واختلاف کمزوری ہے

You might also like