Baseerat Online News Portal

پولیس یادداشت ڈے کے موقع پر سی آر پی ایف کا شجر کاری پروگرام

پولیس یادداشت ڈے کے موقع پر سی آر پی ایف کا شجر کاری پروگرام

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔۔ پولیس شہادت ڈے کے موقع پر سی آر پی ایف کے معاون کمانڈر پراگ چترویدی کی سربراہی میں بھرواڑہ سنسکرت پاٹھ شالہ کیمپس و کالی مندر پر شجرکاری کر ماحولیاتی تحفظ کا عزم لیا۔ موقع پر کمانڈنٹ نے کہا 1959 کے 21 اکتوبر کو انڈو تبت سرحد پر 10 پولیس جوانوں کی شہادت کے اعزاز میں یوم پولیس یادداشت منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ شہید جوانوں کی یاد میں شجرکاری کر ماحولیات کے تحفظ کیلئے عزم لئے ہیں ۔ موقع پر ایس ایس بی کے انسپکٹر روہت کمار یادو نے موہگنی ، امرود ، آم ، آنولہ کے 150 پودے جگہ جگہ لگائے۔ وہیں نائب انسپیکٹر منیت لاٹھور ، معاون نائب انسپکٹر سورت سنگھ ، رام پادا رام ، دورجے کھانڈو ، درشن سنگھ ، راجیش جیسوال موجود تھے

You might also like