Baseerat Online News Portal

پولیس آبرزور محمد عمران وہاب نے کیوٹی کے کئی پولنگ بوتھوں کا لیا جائزہ، ضروری سہہولیات کی فراہمی پر دیا زور

 

پولیس آبرزور محمد عمران وہاب نے کیوٹی کے کئی پولنگ بوتھوں کا لیا جائزہ، ضروری سہہولیات کی فراہمی پر دیا زور
رفیع ساگر /بی این ایس
جالے۔ 4 اسمبلی حلقہ کے پولیس آبزرور محمد عمران وہاب نے بدھ کو کیوٹی اسمبلی حلقہ کے ارئی ، بردی پور ، گوند بستوارہ ، مورا کے رتن پورا گاوں کے مختلف پولنگ مراکز کا فیزیکل تصدیق کر ضروری ہدایات دیئے۔ اس دوران اجابت خانہ ، پینے کا پانی سمیت دیگر اہم نکات پر جانچ کی۔ اس دوران سمری پہونچ کر نظم و نسق و چناو سے متعلق کام کا بھی جائزہ لیا۔ حساس و انتہائی حساس پولنگ بوتھوں کی جانکاری لیکر تھانہ سطح پر دفعہ 107 و سی سی ایکٹ کارروائی کی جانکاری لی۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے آبزرور سے جانکاری لیکر بتایا کہ ممنوعہ 11 سو و سی سی ایکٹ کے تحت 32 افراد پر رپورٹ ڈی ایم و ایس ڈی او کو بھیجی گئی ہے وہیں 1 شراب کاروباری اور فرار تقریبا 30 وارنٹیوں کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیجا گیا۔ ماسک چیکنگ میں 50 ہزار کی وصولی کی گئی ۔موقع پر پروگرام آفیسر سنجیو کمار ، تھانہ صدر ہری کشور یادو سمیت کئی افسران موجود تھے۔

 

You might also like