Baseerat Online News Portal

بہار قانون ساز کاؤنسل کے کوسی گریجویٹ کا انتخاب آج،ووٹنگ کا وقت آٹھ بجے صبح تا شام پانچ بجے،ضلع میں کل 14 پولنگ مراکز پر 8778رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سہرسہ-22اکتوبر(جعفر امام قاسمی

بہار قانون ساز کاؤنسل کے کوسی گریجویٹ کا انتخاب آج،ووٹنگ کا وقت آٹھ بجے صبح تا شام پانچ بجے،ضلع میں کل 14 پولنگ مراکز پر 8778رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سہرسہ-22اکتوبر(جعفر امام قاسمی)

بہار قانون ساز کاؤنسل کے کوسی گریجویٹ انتخاب کے لیے آج ہونے والے ووٹنگ کو لے کر ڈی ایم کوشل کمار اور ایس پی راکیش کمار نے وکاس بھون کے کانفرنس ہال میں پولنگ پارٹی کے اہلکاروں،سیکٹراور پٹرولنگ مجسٹریٹوں کو مشترکہ طور پر خطاب کیا،انہوں نے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی رہنما ہدایات کے تحت کوویڈ-19 پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے پولنگ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام پریزائیڈنگ افسران اور ان سے وابستہ پولنگ پارٹی کے اہلکاربدھ کی شام تک مختص شدہ پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اور اہلکار پولنگ کے عمل کو صاف وشفاف اور پر امن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر لائیوویب کاسٹنگ اور ویڈیوگرافی کرائی جائے گی۔ ووٹنگ کے خاتمے کے بعد بیلٹ باکس کو سیل کرکے پورنیہ کے انجینئرنگ کالج میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر سہرسہ ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پٹرولنگ مجسٹریٹ اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ پولنگ پارٹی کے تمام اہلکاروں کو پولنگ سے متعلق اشیاء فراہم کی گئیں، جس میں کوویڈ 19 سے متعلق میڈیکل کٹ بھی شامل تھا۔غور طلب ہے کہ کوسی گریجویٹ حلقہ کے ضلع سہرسہ کے تحت کل 14 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 8778 ووٹرز ہیں ، جن میں 6772مرد اور 2006 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے چار سیکٹر مجسٹریٹ اور 11 اسٹیٹک و پٹرولنگ مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں، بیلٹ پیپر کے ذریعہ ووٹنگ کا وقت صبح 08:00 بجے تاشام 05:00 بجے ہے۔واضح رہے کہ بہار میں 4 گریجویٹس اور4 ٹیچرس حلقہ انتخاب کے لیے 8قانون ساز کاؤنسل کے اراکین کی مدت کار پورا ہونے کے سبب 6 مئی 2020 سے یہ نشستیں خالی ہیں۔

You might also like