Baseerat Online News Portal

سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے شہیدانِ میوات سبھا کی میٹنگ منعقد

سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے شہیدانِ میوات سبھا کی میٹنگ منعقد
پلول میوات 25 اکتوبر
پریس ریلیز
میوات کی مشہور ومعروف سماجی تنظیم اکھل بھارتیہ شہیدانِ میوات سبھا کے عہدیداروں نے ہتھین ریسٹ ہاؤس میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے شہیدان میوات سبھا کے قومی صدر شرف الدین میواتی کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں بطور مہمان خصوصی جمعیت علماء فرید آباد کے صدر حضرت مولانا جمال الدین اونچا گاؤں بلب گڑھ نے شرکت کی، شہیدان میوات سبھا کے نو منتخب کارگزار صدر ڈاکٹر اصغر حسین مٹھے پور نے کہا سماج میں پھیل رہی برائیوں کے خلاف انیس نومبر سے پورے خطہ میوات میں ابھیان چلایا جائے گا، میٹنگ میں صدیق احمد ساپنکی، شرف الدین میواتی،مولانا احمد علی ہونچپوری، چودھری خورشید احمد، مولانا جمال الدین اونچا گاؤں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ انیس نومبر کو شہیدوں کی سرزمین روپڑاکا میں بڑا پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا، مولانا جمال الدین نے کہا جہیز، جوا، سٹہ، جیسی برائیوں.نے میوات کو تباہ وبرباد کر رکھا ہے ہمیں ان برائیوں کو مل کر ختم کرنا ہوگا، کارگزار صدر ڈاکٹر اصغر مٹھے پور نے کہا شہیدان میوات سبھا ہمیشہ سے سماج کی بھلائی کے لئے و سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے پابند عہد ہے ہم گاؤں گاؤں جاکر عوام کو برائیوں کے تیئیں بیدار کرینگے،

You might also like