Baseerat Online News Portal

مسجد حرام سے ایک تیز رفتار کار ٹکرائی

مسجد حرام سے ایک تیز رفتار کار ٹکرائی

 

مکہ مکرمہ /بی این ایس

مکہ مکرمہ گورنر ہاؤس کا بیان

آج رات حرم مکی کے سیکورٹی اہلکاران نے اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ دیکھا،

ایک گاڑی مسجد حرام کے صحن میں اچانک سرپٹ گھستی نظر آئی جسکا ڈرائیور حالت احرام میں تها  جو حرم مکی کے آس پاس کی سڑک پر تیز رفتاری سے  گاڑی چلا رہا تھا اور پھر بیحد تیز رفتاری کی بناء پر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں گاڑی مسجد حرام کے  دروازہ نمبر  ٨٩ سے جا ٹکرائی، اللہ کے فضل وکرم اور سیکورٹی اہلکاران کی مستعدی وحاضر دماغی سے گاڑی و ڈرائیور پر قابو پالیا گیا اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا نیز گرفتاری کے بعد تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص ایک سعودی شہری ہے جسکی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے!

 

 

 

You might also like