Baseerat Online News Portal

ترکی:ز لزے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی

انقرہ: ترکی کے ضلع ازمیر میں جمعہ کے روز آنے والے ز لزے میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔صحت و آفات کوآرڈینیشن مرکز SAKOM سے موصول معلومات کے مطابق زلزلے میں جانی نقصان کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔زلزلے میں زخمی ہونے والے 896 افراد میں سے 667 کو طبّی امداد کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 229افراد کا علاج ابھی جاری ہے۔دوسری طرف زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل بائراک لی میں 8 منہدم عمارتوں میں تلاش و بچاو کا کام ابھی جاری ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی ازمیر میں زلزلہ زدہ علاقہ کادورہ کیا اور ایک اپارٹمنٹ کے ملبے پر جاری تلاش و بچاؤ کی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ترکی کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD نے 30 اکتوبر کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 51 منٹ پر بحیرہ ایجئین میں ازمیر کی تحصیل سفر حصار سے 17 کلو میٹر کے فاصلے پر کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے زلزلے کا اعلان کیا تھا۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 16.45 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی

You might also like