Baseerat Online News Portal

کنٹریکٹ ٹیچروں کو ملے گی “برابر کام کے بدلے برابر تنخواہ” :ڈاکٹر فیاض احمد

بسفی (بی این ایس نمائندہ) ابھی سرکاری اسکولوں میں دو قسم کے ٹیچر ہیں، ایک بندھوا مزدوری والے کنٹریکٹ ٹیچر اور دوسرے فل اسکیل والے ٹیچر ، جب کہ کام دونوں کا برابر ہے، ہماری سرکار بنے گی تو تو کنٹریکٹ اساتذہ کو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ ملے گی، یہ عہد ہمارے نیتا تجیسوی یادواور عظیم اتحاد کے تقریباً تمام نیتاؤں نے کیا ہے. کچھ اس قسم کے خیال کا اظہار بسفی اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار جناب ڈاکٹر فیاض احمد نے کٹھیلا چوک پر پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا. انھوں نے کہا کہ بہت دنوں سے یہ نیوجت ٹیچروں کی مانگ تھی اور اس کے لیے وہ پٹنہ تک گیے لیکن اس کے بدلے انھیں لآٹھی ڈنڈا ملا، یہ کتنی گھٹیا بات ہے، یاد رہے کہ کنٹریکٹ ٹیچروں کو پہلی مرتبہ اپنے انتخابی موضوع کا حصہ آرجے ڈی رہ نما اور بہار کے متوقع وزیر اعلیٰ جناب تجیسوی یادو نے بنایا ہے، اس کے بعد سے ڈاکٹر فیاض احمد بھی اپنے انتخابی حلقوں میں اس کو موضوع سخن بنا رہے ہیں. اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں کنٹریکٹ اساتذہ انتخاب کا موضوع نہیں بنتے تھے، اور سماج کا یہ پڑھا لکھا طبقہ انتخاب کا موضوع بننے سے ہمیشہ محروم ہوجاتا تھا. ہائی کورٹ میں کیس جیتنے کے بعد بھی سرکار سپریم کورٹ چلی گئی اور بالآخر تنخواہ کے حوالے سے یہ طبقہ جوں کا توں رہ گیا.

You might also like