Baseerat Online News Portal

جوبائیڈن امریکہ کے 46؍ویں صدر منتخب، ٹرمپ کراری شکست سے دو چار

اعلان
کتاب کے حصول کے لیے ربط کیجیے۔

واشنگٹن: 7؍نومبر (ذرائع) امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن نے  ڈونلڈ ٹرمپ کو کراری شکست سے دوچار کردیا ہے اور وہ امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر ہوں گے ۔ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی تقریبا پوری ہوگئی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دیدی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیٹل گراونڈ اسٹیٹ پینسلوینیا میں جیت کے بعد طے ہوگیا کہ بائیڈن ہی امریکہ کے نئے صدر ہوں گے۔

You might also like