Baseerat Online News Portal

حرمِ مکی میں نو لاکھ سے زائد نمازیوں اور چار لاکھ معتمرین کی آمدو رفت

اعلان
کتاب کے حصول کے لیے ربط کیجیے۔

جدہ: 8؍نومبر (ذرائع) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مناسکِ عمرہ کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد  9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں نے مسجد حرام میں‌ نماز ادا کی۔ اس دوران ان نمازیوں میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔ حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی جارہی ہے

You might also like