Baseerat Online News Portal

مہاراشٹرا حکومت نے مسجد، مندر و دیگر مذہبی مقامات کھولنے کی دے دی اجازت

اعلان
اعلان

ممبئی 14/ (بی این ایس) وزیر اعلی مہاراشٹر نے مسجد،  مندر اور دیگر مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، سی ایم ادھو ٹھاکرے نے 16/ نومبر بروز سوموار سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے اور اس میں عبادت کرنے کی اجازت دی ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کو لیکر پہلے لاک ڈاون سے ہی یہاں مذہبی مقامات کو سختی سے بند کروا رکھا تھا، اس دوران خلاف ورزی کی صورت میں کئی مذہبی مقامات پر کیس درج کر انہیں سیل بھی کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلی کی اجازت کے بعد لمبے عرصے سے بند عبادت خانوں میں سوموار سے چہل پہل نظر آ سکتی ہے۔

You might also like