Baseerat Online News Portal

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈٹ جواہر لال نہرو کا ناقابل فراموش کردار ، امجد علی  بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ سے ملک بھر میں یوم اطفال کے موقع پر انہیں گہری خراج عقیدت پیش کئے جاتے ہیں

جدید ہندوستان کی تشکیل میں آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈٹ جواہر لال نہرو کا ناقابل فراموش کردار ، امجد علی

 

بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ سے ملک بھر میں یوم اطفال کے موقع پر انہیں گہری خراج عقیدت پیش کئے جاتے ہیں۔

 

 

رفیع ساگر / بی این ایس

 

جالے ۔۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے جانشیں اور آزاد ہندوستان کے معمار بیک وقت مفکر ، مجاھد آزادی ، مورخ ، دانشور اور عظیم سیاست داں پنڈت جواہر لال نہرو نہ صرف آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم تھے بلکہ آزادی کے بعد ملک کی قیادت کا بھار اپنے کندھوں پر رکھنے والے ایک عہد ساز شخصیت بھی تھے جنہوں نے ملک کی تقسیم کے تکلیف دہ مسائل اور بدحال معیشت کو اتحاد اور مضبوطی کے ساتھ نئی ہندوستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مذکورہ باتیں امجد کلاسیز کے ڈائریکٹر ماسٹر امجد علی نے یوم اطفال کے موقع پر بچوں کے ساتھ خصوصی پیغام میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن کافی اہم ہے کیونکہ آج ہملوگ دو جشن ایک ہی ساتھ منارہے ہیں ایک باطل پر حق کی جیت کے لئے دیوالی اور دوسرا حق کی آواز بلند کرنے والے جواہر لال نہرو جیسے ملک کی عظیم شخصیت کے پیدائش کے دن کو یوم اطفال کے طور پر مناکر ان کے پیغامات اور نظریات کو بچوں کے درمیان رکھتے ہیں تاکہ عہد حاضر کے بچے ان کی زندگی سے کچھ سبق سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نے ملک کی بنیاد رواداری ، مساوات اور جدید نظریات کے ساتھ رکھی تھی کیونکہ آزادی کے بعد جب آئین سازی کا وقت تھا تو اس وقت ہندوستان میں کچھ ایسے گروہ تھے جو مذہبی منافرت کے ساتھ ہندوستان کی بنیاد رکھنا چاہ رہے تھے اور مسلمانوں سے رائے دہندگی کا حق چھین کر دوئم درجے کا شہری بنانا چاہ رہے تھے لیکن جواہر لال نہرو واحد شخص تھے جنہوں نے نہ صرف اس کی مخالفت کی تھی بلکہ آئین ہند میں اقلیتوں کے ساتھ برابری کا انصاف کرنے کے علاوہ انہیں خصوصی جزوی حقوق بھی دیئے جس سے صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ ملک کے تئیں ان کے نظریات کتنے مثبت تھے۔مسٹر امجد علی نے کہا کہ جواہر لال نہرو اور گاندھی جی کے نظریات حد درجہ یکساں تھے لیکن ملک کے دشمن عناصر نے گاندھی جی کو گولی سے چھلنی کر یہاں کی امن و امان اور ایکتا کا گلا گھونٹنا چاہا لیکن جواہر لال نہرو نے ایسا ہونے نہیں دیا جس کے نتیجہ میں آج ہمارا ملک نہ صرف ایک جمہوری ملک بنا بلکہ یہاں کے آئین میں تمام طرح کے لوگوں کیلئے خصوصی قوانین اور سہولیات ڈالے گئے۔بچوں کے ساتھ نہرو جی کا رویہ اور سلوک بالکل دوستانہ تھا اور وہ بچوں سے اس قدر لگاو رکھتے تھے کہ جب کہیں باہر نکلتے اور جہاں کہیں بھی بچے ملتے تو اس کے ساتھ ہو لیتے اس لئے بچے انہیں پیار سے چاچا نہرو کہنے لگے کل ملاکر دیکھا جائے تو ہندوستان میں منائے جانے والے اس یوم اطفال کے ساتھ نہرو جی کا گہرا تعلق ہے۔آخر میں انہوں نے بچوں سے کہا کہ آئیے اس دن ہملوگ عزم کریں اور نہرو جی کے نظریات سے کچھ سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والا وقت ہمارے لئے خوش آئند بن جائے۔

 

 

 

You might also like