Baseerat Online News Portal

گاوں والوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، احتجاج میں این ایچ جام، ایف آئی آر میں بھگوتی سہنی، نرائن سہنی سمیت کئی افراد نامزد

گاوں والوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، احتجاج میں این ایچ جام، ایف آئی آر میں بھگوتی سہنی، نرائن سہنی سمیت کئی افراد نامزد

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے ۔۔۔سنگھواڑہ بلاک کے کنسی کالی مندر منیہاس چوک کے قریب اتوار کو مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف مشتعل ہوکر این ایچ 57 فورلین کو بانس بلے سے جام کردیا جس وجہ کر 1 گھنٹہ تک آمد و رفت متاثر رہا۔ اس دوران گاوں والوں کا الزام تھا کہ مقامی نارائن سہنی کے لڑکے بھگوت سہنی (35) کو دیوالی کی شب پولیس نے بے وجہ پٹائی کی ہے جس باعث یہاں کے مرد و خواتین صبح 9 بجے سے ہی لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہوکر سڑک پر ہنگامہ آرائی کرنے لگے۔اس دوران فورلین کے دونوں طرف بس ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس میں ترہت ڈویزنل کے کمشنر بھی جام میں پھنسے رہے۔موقع پر سنگھواڑہ سرکل آفیسر چودھری بسنت کمار سنگھ ، تھانہ صدر ہری کشور یادو پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہونچ کر حالات کو قابو میں کر تحریک کاروں کو کھدیڑ دیا۔ وہیں کیو آر ٹیم اور رائیٹ کنٹرول وہیکل پہونچ کر جگہ جگہ فلیگ مارچ بھی کیا۔ ادھر تھانہ صدر کے بیان پر بھگوتی سہنی ، نارائن سہنی سمیت دیگر نامعلوم 20-25 افراد پر الزام عائد کرتے ہوئے ایف آر درج کیا گیا ہے۔

 

فوٹو۔۔ این ایچ 57 پر نظم و نسق بحال کرتے پولیس اہلکار

You might also like