Baseerat Online News Portal

جالے تھانہ احاطہ میں چائلڈ لائین کی بیٹھک، بچوں کے ساتھ محبتانہ سلوک پر زور

جالے تھانہ احاطہ میں چائلڈ لائین کی بیٹھک، بچوں کے ساتھ محبتانہ سلوک پر زور

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔ چائلڈ لائن دوستی مہم کے تحت مقامی تھانہ کیمپس میں تھانہ صدر دلیپ کمار پاٹھک کی سربراہی میں چوکیدار بیٹھک و پولیس سے دوستی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس بیٹھک میں تھانہ علاقہ میں بچوں کے ساتھ محبتانہ ماحول بنانے کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا۔موقع پر تھانہ صدر نے کہا کہ اکثر ایسا دیکھا جاتا ہیکہ چائلڈ میریج اور چائلڈ لیبر جیسے واقعات سامنے آتے ہیں جہاں حقوق اطفال کو نہ صرف مسخ کیا جاتا ہے بلکہ اس پر زیادتی بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ جالے تھانہ انتظامیہ نے کئی مواقع پر بچوں کے معاملے میں مداخلت کر ان کے حقوق کی تحفظ کرتے ہوئے ان کے بازیابی کیلئے کام کیا ہے۔
اس موقع پر چائلڈ لائین کے بلاک کواڈینیٹرمنوہر کمار جھا ،ٹیم رکن سنیل پاسوان، رادھے شیام ٹھاکر اور منیش پاسوان بھی موجود تھے۔

You might also like