Baseerat Online News Portal

متحدہ عرب امارات کا دس سال کے لیے ’گولڈن ویزے‘ جاری کرنے کا اعلان

دس شعبے جات کے لیے جاری ہوگا گولڈن ویزا

اعلان
کتاب کے حصول کے لیے ربط کیجیے۔

دبئی: 15؍نومبر (ذرائع) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ 10 شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی ہے۔  متحدہ عرب امارات نے دس سال کے لیے مطلوبہ قواعد وضوابط پورا کرنے والے افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینیئرز بھی گولڈ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ ان شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعداد وشمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں، بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی فیملیز بھی گولڈن ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔

You might also like