Baseerat Online News Portal

نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی نہ ملے جانے پر سشیل مودی کبیدہ خاطر، بو لے: کارکن کا عہدہ تو کوئی نہیں چھین سکتا!

پٹنہ:بہارکی نئی حکومت میں بی جے پی کے سینئر نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نائب و زیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔ سشیل مودی نے اتوار کے روز کہاہے کہ انہیں بی جے پی اور سنگھ پریوار (آر ایس ایس) سے بہت کچھ ملا ہے اور کوئی بھی ان سے کارکن کا عہدہ نہیں چھین سکتا۔ نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ساتھ بی جے پی اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں سشیل کمار مودی مسلسل نائب وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں لیکن اس بار حکومت سازی کی مشق کے درمیان نائب وزیراعلیٰ کے عہدے پرشک ہے۔جب سشیل مودی کے مرکزی کابینہ کو بھیجے جانے کی خبریں آئیں تو نائب وزیر اعلیٰ کے نام پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔اسی اثنامیں سشیل مودی نے ٹویٹ کیاہے کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار نے 40 سال کی سیاسی زندگی میں مجھے اتنا کچھ دیا کہ شاید کوئی اور نہ دے پائے۔ مجھے مستقبل میں جو بھی ذمہ داری ملتی ہے اسے نبھاؤں گا۔ کوئی بھی کارکن کاعہدہ نہیں چھین سکتا۔

You might also like