Baseerat Online News Portal

کیا علامہ خادم حسین رضوی زندہ ہو گئے۔۔۔؟

کیا علامہ خادم حسین رضوی زندہ ہو گئے۔۔۔؟

لاہور۔۱۹/نومبر: علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے قریب ترین شاگرد احمد رضا چشتی اور صحافی اظہار اللہ کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی سانس بحال ہو گئی ہے اور انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، پاکستانی سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،وزیر اعظم پاک کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی ، دیوبندی عالم دین علامہ اورنگزیب فاروقی ،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق سمیت پاکستان بھر کے سینئر صحافیوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر تعزیتی بیانات دینے شروع کر دیئے ہیں تاہم علامہ خادم حسین رضوی کے قریبی شاگرد احمد رضا چشتی اور صحافی اظہار اللہ نے بھی بتا یا ہے کہ اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ علامہ خادم رضوی زندہ ہیں اور انہیں دوبارہ ہسپتال لے جا یا گیا ہے ۔کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا – احمد رضا کے مطابق علامہ خادم رضوی کے انتقال کی خبروں کے بعد اچانک ان کی سانس بحال ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال لے جا یا گیا ہےتاہم علامہ خادم رضوی کے اہل خانہ کی جانب سے تا حال اس بارے تصدیق نہیں کی گئی۔ جبکہ ایک ویڈیو بھی خوب تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وابستگان علامہ خوشیاں منا رہے ہیں کہ علامہ زندہ ہوگئے۔۔۔؟ وہیں باوثوق ذرائع نے ویڈیو کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ علامہ واقعی خدا کے حضور چلے گئے اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔

You might also like