Baseerat Online News Portal

نیدرلینڈز کی باکسر چمپئن لیڈی ٹائیسن روبی نے اسلام قبول کرلیا:

اعلان
اعلان

نیدر لینڈ(بی این ایس) دی ٹائیسن لیڈی کے نام سے مشہور و معروف کک باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر نیدر لینڈ کی ایک مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا ہے، نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی روبی جیسیا اسلام قبول کرنے سے قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا تھا۔
مزید انھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات نے انہیں اس قدرمتاثرکیا کہ انہوں نے باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ شہادت اداکیا اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کئے۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی بعد ازاں اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ روبی جیسیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اس خبر کو ری ٹوئٹ کیا ہے.

You might also like