Baseerat Online News Portal

بی ایم سی میں بی جے پی کے جیت کے دعوے پر شیوسینا کاپلٹ وار،کہا ممبئی کے لوگ انہیں شکست دیں گے

ممبئی:20 نومبر (بی این ایس )
شیوسینا نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ممبئی کی عوام انہیں شکست دے گی جو گریٹرممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سے بھگوا پرچم کوہٹانے کی بات کررہے ہیں۔ شیوسینا نے یہ تبصرہ اپنے ترجمان’سامنا‘ کے اداریے میں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل بی جے پی کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ ان کی پارٹی 2022 کے بی ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور شیوسینا کو بی ایس سی کے اقتدار سے بے دخل کرے گی۔فڑنویس نے کہا تھا کہ بی ایم سی میں ایک بار پھر بھگوا پرچم لہرائے گا، لیکن یہ شیوسینا کی سابقہ اتحادی بی جے پی سے ہوگا۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی نے ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بی جے پی کے ہندوتوا میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔ شیوسینا دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی ایم سی کو کنٹرول کررہی ہے، جس کا سالانہ بجٹ 30000 کروڑ روپے ہے۔’سامنا‘ کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ ماضی میں دو پیشوا بالا نتو اور چنٹو پٹوردھن نے لال محل سے بھگوا اتارکر برٹش یونین جیک لہرایا تھا۔ بھگوااتارتے وقت ان کے چہرے پر ایک قسم کی شیطانی خوشی دیکھ رہی تھی۔اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اگر (آپ) بھگوان (پرچم) کو چھوئوگے تو تباہ ہوجائوگے، یہ پوری تاریخ میں عیاں ہے، وہ لوگ جو بی ایم سی پر نئی ایسٹ انڈیا کمپنی کے یونین جیک لہرانے کی زبان بول رہے ہیں، انہیں یہ نہیں بھولناچاہئے۔

You might also like