Baseerat Online News Portal

سال رواں سب سے تیزی سے بڑھی اڈانی کی جائیداد، عالمی فہرست میں نویں نمبر پر

احمدآباد، 20 نومبر (بی این ایس )
اس سال گوتم اڈانی کی ذاتی دولت ان کے ہم عصر صنعت کاروں کی نسبت سب سے تیز رفتار سے بڑھی ہے۔ اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ کے مارکیٹ سرمایہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اڈانی کی دولت 2020 میں 19.4 بلین ڈالر سے بڑھ کر 30 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ جنوری کے بعد سے ان کی چھ درج کمپنیوں کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 27 ارب ڈالریعنی 2.1 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دولت بنانے والوں کی فہرست میں اڈانی نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیو وامر، لیری پیج اور بل گیٹس ان سے پیچھے ہیں۔اڈانی گرین، اڈانی انٹرپرائزز، اڈانی گیس اور اڈانی ٹرانسمیشن کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے گوتم اڈانی کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال اڈانی گرین انرجی کے حصص میں 551 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اڈانی گیس اور اڈانی انٹرپرائزز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 103 اور 85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح، اڈانی ٹرانسمیشن اور اڈانی پورٹس کے حصص میں 38 اور 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم اس مدت کے دوران اڈانی پاور کی قیمت میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

You might also like