Baseerat Online News Portal

کنال کامرا کولگادوسرادھچکا،چیف جسٹس پرکئے ٹویٹ پر بھی اٹارنی جنرل نے عدالتی کاروائی شروع کرنے کی دی منظوری

نئی دہلی، 20 نومبر (بی این ایس )
اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کرنے پر رضامندی دی ہے۔ واضح رہے کہ 11 نومبر کو صحافی ارنب گوسوامی کے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعدانہوں نے سلسلہ وار کئی ٹویٹس کئے تھے۔ ٹویٹس میں مبینہ طور پر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیاتھا۔ یہی نہیں جمعہ کے روز کامرا نے اپنے متنازعہ ٹویٹس کو ہٹانے یا ان پر معذرت کرنے سے بھی انکار کردیا۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سپریم کورٹ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں کامرا کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی منظوری دے چکے ہیں۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو ٹویٹ کرنے پر اس بار توہین عدالت کیس کی منظوری دی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کنال کامرا کے ٹویٹس کو توہین عدالت قرار دیا ہے۔ ایسے میں اب اٹارنی جنرل کی منظوری کے بعد کامرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے، تاہم عدالت خود ہی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہتک عزت کی کاروائی شروع کرسکتی ہے۔

You might also like