Baseerat Online News Portal

برادران وطن مذہبی عقیدت کے ساتھ منارہے ہیں چھٹھ تہوار

مدھوبنی:۲۰؍نومبر(محمدکیف؍بی این ایس)برادران وطن کاسب سے مشہورتہوارچھٹھ تہوارہے جوبہارکے تمام شہروں اورگاؤں میں دھوم دھام سے اورعقیدت سے منایاجاتاہے۔اتناہی نہیں بلکہ یہ تہواربہارسے باہربھی بہارکے لوگ بڑی عقیدت سے مناتے ہیں۔مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک کے اونسی ببھنگواں پنچایت میں بھی برادران وطن چھٹھ تہواربڑی عقیدت سے منارہے ہیں۔اس موقع پراونسی ببھنگواں پنچایت کے ہنومان نگر،ملاہی ٹولی اوربلانٹ کے مختلف گھاٹوں پربرادران وطن پورے رسم ورواج اورعقیدت کے ساتھ چھٹھ تہوارمنارہے ہیں۔اونسی ببھنگواں شمالی پنچایت کے مکھیامحمدعنایت اللہ خان منانے بتایاکہ تمام گھاٹوں پرمکمل طورپرتیاری کرلی گئی ہے اورحفاظتی انتظامات کامکمل خیال رکھاگیاہے۔اس موقع پرمکھیامحمدعنایت اللہ خان مناکے ساتھ ونودیادو،سشیل یادو،ونودمنڈل،سادھوسارن منڈل،لال بابویادوکے علاوہ گاؤں کے دوسر ے لوگ بھی موجودتھے۔

You might also like