Baseerat Online News Portal

مظفر پور سے کار لوٹ کر فرار ہو رہے 2 جرائم سمری میں پستول کے ساتھ گرفتار، گرفتار جرائم پیشوں کا تعلق دربھنگہ کے منی گاچھی سے

مظفر پور سے کار لوٹ کر فرار ہو رہے 2 جرائم سمری میں پستول کے ساتھ گرفتار، گرفتار جرائم پیشوں کا تعلق دربھنگہ کے منی گاچھی سے

رفیع ساگر بی این ایس

جالے۔ مظفر پور ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ کے بڑوا موڑ سے سرخ تبیرا لوٹنے کے بعد دربھنگہ کی طرف فرار ہو رہے 2 لٹیروں کو سمری تھانہ کی پولیس نے این ایچ 57 کے متھلا چوک سے جمعرات کی شام گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لوٹی ہوئی کار اور لوڈیڈ پستول برآمد کر کے گائے گھاٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔گرفتار مجرم کی شناخت ہوگئی ہے۔دونوں دربھنگہ ضلع کے منی گاچھی تھانہ کے برہڑوا گاوں باشندہ رجنی کانت جھا کے لڑکے بھاشکر آنند عرف شیوم جھا اور روندر یادو کے لڑکے وکاس کمار یادو بتائے گئے ہیں۔لوٹی گئی چیور لیٹ ٹیکسی کار کے ڈرائیور دھرمیندر کمار نے بتایا کہ پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر تینوں نوجوان مظفر پور میٹھی روڈ ٹول پلازہ سے آگے کا کرایہ طے کرنے کے بعد کار پر بیٹھ گئے تھے۔شیوم جھا نے راستے میں پے ٹی ایم سے ایک ہزار روپیہ ڈیزل بھروانے کے لئے دیا۔گائے گھاٹ بیڑوا موڑ کے قریب پہنچ کر گاڑی کو روکنے کے لئے کہا ۔ اسی اثنا میں ٹیکسی میں سوار بھاسکر آنند نے پستول کنپٹی میں سٹا کر کہا کہ تم سامنے والے میدان کی طرف بھاگو ورنہ گولی مار دیں گے۔یہ کہتے ہوئے وہ گاڑی لیکر دربھنگہ کی طرف فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد اس نے ہوٹل کے مالک کو اس کی اطلاع دی جس نے مقامی تھانے کو آگاہ کیا۔گائے گھاٹ پولیس اسٹیشن سے موبائل پر موصولہ اطلاع کی روشنی میں سمری تھانہ صدر ہری کشور یادو نے فوری کارروائی کرکے گاڑی کو روک لیا جس سے اسلحہ کے ساتھ 2 لٹیرے پکڑے گئے۔بعد میں انہیں گائے گھاٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جبکہ کارروائی کے دوران بھاگلپور کے بھوانی پور کا راجن شرما فرار ہونے میں کامیاب رہا۔چھاپہ ماری مہم میں تھانہ انچارج کے علاوہ ٹرینی داروغہ سومن کمار اور جمعدار بھرت رائے شامل تھے۔

You might also like