Baseerat Online News Portal

سعودی عرب ۔ترکی تعلقات:ایردوآن اور شاہ سلمان کا تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو بہتر کرنے اور معاملات حل کرنے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا۔ سعودی عرب اپنے دارالحکومت ریاض میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس کا آغاز آج ہوا ہے۔ سن 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد انقرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔

You might also like