Baseerat Online News Portal

دوگھرا میں مہاویری جھنڈا جلوس پولیس کے وسیع تر بندوبست کے بیچ اختتام پذیر،  سیاحت ، مائن اور لیبر وسائل کے ریاستی وزیر جیویش مشرا بھی ہوئے شریک

دوگھرا میں مہاویری جھنڈا جلوس پولیس کے وسیع تر بندوبست کے بیچ اختتام پذیر،

سیاحت ، مائن اور لیبر وسائل کے ریاستی وزیر جیویش مشرا بھی ہوئے شریک،

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن

جالے۔۔دربھنگہ۔سیتامڑھی کی سرحد پر واقع جالے تھانہ کے دوگھرا گاوں میں انتہائی حساس مہاویری جھنڈے کا 52 واں روایتی جلوس پولیس کے وسیع تر بندوبست کے بیچ پر امن ماحول میں نکالا گیا۔

ہزاروں کی تعداد میں پہنچے عقیدتمندوں نے بھگوان مہاویر کی پوجا ارچنا کی اور میلہ میں مختلف طرح کے فنکاری پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔میلہ میں سیاحت ، مائن اور لیبر وسائل کے ریاستی وزیر و مقامی ایم ایل اے جیویش کمار بھی شریک ہوئے جنہوں نے بھگوان مہاویر کی پوجا ارچنا کی اور کھیلوں کی نمائش دیکھ کر کھیلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔انہوں نے یہاں کہا کہ وہ جالے کی قدیم تاریخی اور مذہبی مقام اہلیا استھان کے فروغ کے لئے سنجیدہ ہیں۔

یہاں دوگھرا پرانا بازار پر مقامی تھانہ کے دوگھرا،لتراہا اور نگرڈیہہ کے علاوہ سیتامڑھی ضلع کے نان پور تھانہ کے سوریا گاوں سے مہاویری جھنڈے کے ساتھ بڑی تعداد میں عقیدتمند پہنچتے ہیں۔اس دوران مکمل نظم و نسق بحال رکھنے کے لئے دربھنگہ اور سیتامڑھی کے سینئر سول و انتظامی افسران اضافی پولیس فورس کے ساتھ موجود رہتے ہیں۔احتیاط کے طور پر رائیٹ کنٹرول وہیکل اور درجنوں تھانوں کے انچارج کے علاوہ بی ایم پی ،ضلع فورس اور خاتون بٹالین کی تعیناتی چپے چپے پر رکھی جاتی ہے۔آتما کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پورنیندو کمار جھا کی مکمل قیادت میں میلہ و جھنڈا جلوس کو پرامن طور پر گزارنے کے لئے 23 پولیس پوسٹ قائم کئے گئے تھے جنہیں 2 سیکٹر میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے انچارج بالترتیب صدر سرکل کے انسپکٹر سبودھ چودھری اور سی آئی اے ٹی پولیس لائن کے انچارج دلیپ کمار تھے ۔ جہاں مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی تھی۔جبکہ کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر بسنت کمار جھا اور جالے تھانہ انچارج دلیپ کمار پاٹھک لاء اینڈ آڈر کی مکمل کمان میں تھے۔اس کے ساتھ ہی بی ڈی او راجیش کمار ،سی او انیل کمار مشرا، جالے تھانہ کے ایس آئی امیش کمار ،ونود شرما ،سلیم رضا ،چھیتج رنجن کمار سمیت سمری ، سنگھواڑہ ،سونکی ،وشن پور اور ریام تھانہ کے انچارج موجود تھے۔اسی طرح سیتامڑھی ضلع کے نان پور اور بوکھڑا تھانہ انچارج سمیت کئی پولیس عملے لاء اینڈ آڈر بحال کرتے نظر آئے ۔اس روایتی تہوار کو سماجی ہم آہنگی و بھائی چارہ کے ساتھ مکمل کرانے کے لئے سابق مکھیا نور عالم ،محمد نظر عالم ،اصغر علی ،جے ڈی یو لیڈر و ویاپار منڈل کے صدر ولی امام بیگ عرف چم چم ،عامر اقبال، مکھیا ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راگھویندر پرساد، مہیش ساہ، متھلیش پرساد،دیورا بندھولی مکھیا کے نمائندہ سنتوش کمار، ضلع پریشد نمائندہ نریش چودھری،نائب مکھیا ناگیندر یادو ،دھرونرائن مہتو ،روندر مہتو،دوگھرا پوجا سمیتی کے صدر ناگیندر یادو،لتراہا کے سنجئے کمار مہتو سمیت کئی سیاسی،عوامی نمائندے موجود تھے۔پر امن جھنڈے کے اختتام پر ایس ایس پی بابو رام نے پولیس افسران ،میلہ کمیٹی اور عوامی نمائندگان کے کاوشوں کی ستائش کی ہے۔غور طلب ہو کہ دربھنگہ۔سیتامڑھی،مدھوبنی اور مظفرپور ضلع کے سرحدی علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمند یہاں پوجا ارچنا کے لئے پہنچتے ہیں اور شام میں واپس لوٹ جاتے ہیں۔

You might also like