Baseerat Online News Portal

انسانی خدمت عظیم کار خیر ہے:مولانا ڈاکٹر شکیب قاسمی

مفت طبی کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کی مفت جانچ
دیوبند،22؍ نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
دارالعلوم وقف کے نزدیک سید کالونی میں واقع منظور کلینک پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح دارالعلوم وقف کے نائب مہتمم ڈاکٹر مولانا شکیب قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ کیمپ میں 295مریضوں کے کیلشیم ، بلڈ شوگر، ہیمو گرام کے سیمپل لئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مولانا شکیب قاسمی نے کہا کہ ڈاکٹر اکرم منظور نے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر بہت نیک کام کیا ہے ۔ اس طرح کے فلاحی کام ہوتے رہنے چاہئیں اور دیگر افراد کو بھی اس طرح کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں سے غریب اوربے سہارا لوگوں کی مدد ہوتی ہے اور یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے۔ انہو ںنے کہا کہ آج کے دور میں علاج بہت مہنگا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کو بھی اس طرح توجہ دینی چاہئے اور غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ احمد فرا ز نے کہا کہ ڈاکٹر اکرم منظور اس طرح کے مزید کیمپ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ان کے اندر خدمت خلق کا جو جذبہ ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ کیمپ کے کنوینر ڈاکٹر اکرم منظور نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر ان کا مقصد غریب ونادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور وہ آگے بھی اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں کو کرونا سے بچنے کے لئے تدابیر اختیار کرنے کے لئے بیدار کیا اور فری ماسک بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر حکیم بابر غزالی کا تعاون رہا ۔ اس دوران عبیر عثمانی، اشیب عثمانی ، سہیل فرید ، احمد تسلیم ، احمد معاویہ صدیقی، اشنیٰ عثمانی، ہانیہ عثمانی ، ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر پریتم وغیرہ موجود رہے۔

You might also like