Baseerat Online News Portal

بہار قانون ساز کونسل کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری

پٹنہ 22نومبر(بی این ایس )
بہارقانون سازکونسل کے ہال میں نومنتخب آٹھ ممبران کوکونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے دلایا۔اودھیش نے اتوارکے روزبہارقانون ساز کونسل کے بہار آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی میں نومنتخب لیجسلیٹو کونسلرز کوحلف دلایاہے۔نومنتخب ارکان اسمبلی میںنیرج کمار ، مدن موہن جھا ، دیویش چندر ٹھاکر ، نول کشوریادو ، کیدار ناتھ پانڈے ، این کے یادو ، سروش کمار اور سنجے کمار سنگھ نے ایوان کے ممبر کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس موقع پر بہار قانون سازاسمبلی کے پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی اور ڈپٹی چیف منسٹر تاراکیشور پرساد اور دیگر عوامی نمائندے اورمعززین موجودتھے۔

You might also like