Baseerat Online News Portal

ترنمول کانگریس نے بی جے پی کوبنگال کا سب سے بڑا وائرس بتایا

کولکاتہ22نومبر(بی این ایس )
ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرت منڈل نے بی جے پی کو بنگال کاسب سے بڑا وائرس قرار دیا ہے ، جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے یہ کہتے ہوئے حملہ کیاہے کہ ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے دن گنے جا رہے ہیں۔ ایک تقریب میں ترنمول کانگریس کی یونٹ کے صدر نے کہاہے کہ گھوش میرے بوتھ سطح کے کارکنوں سے مل کر حکمران پارٹی میں شامل ہوجائیں گے جس پربی جے پی لیڈرنے کہاہے کہ وہ منڈل کے غصے کو قابو میں رکھیں گے۔ منڈل نے کہاتھاکہ میں ان(بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ضلع میں آئیں اورمیرے بوتھ سطح کے کارکنوں سے ملاقات کریں۔ میں انہیں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی دعوت دے رہاہوں۔اس بارے میں پوچھے جانے پر گھوش نے یہاں صحافیوں کوبتایاہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈرنے پہلے بھی بہت شور مچایا ہے اوریہ بیان ان کے پہلے بیانات سے نامناسب ہے۔

You might also like