Baseerat Online News Portal

شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی، سردی میں اضافہ

نئی دہلی، 22 نومبر (بی این ایس )
شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی حصے کی طرف بڑھنے کی وجہ سے پیر کو رات کے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔ اتوارکے روز قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز دہلی میں گذشتہ 14 برسوں میں نومبر کی سرد ترین صبح تھی۔ وہیں دہلی کا ہوا کا معیار’ناقص‘ زمرہ میں رہا اور 24 گھنٹوں کے دوران اوسطا ہوا کا معیار انڈیکس 251 رہا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم چار ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سربراہ کلدیپ شریواستو نے بتایا کہ مغربی تنائو کے اثر کی وجہ سے پیر سے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ راجستھان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ میدانی علاقوں میں چورو میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کی واحد پہاڑی ریاست ماؤنٹ ابو میں رات کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بھی پنجاب اور ہریانہ میں معمول سے کم تھا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں دونوں ریاستوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت چنڈی گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو عام سے چار ڈگری کم ہے۔

You might also like