Baseerat Online News Portal

آکسفورڈ کی تیارکردہ ویکسین کورونا کے خلاف 70 فیصد موثر ثابت

آن لائن نیوزڈیسک
آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکیسن حتمی ٹرائل میں کورونا کے خلاف 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سائنس کے نامہ نگار جیمز گیلیغر مطابق کے بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹرائلز میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکیسن کے نتائج کامیابی بھی ہے اور نا امیدی بھی کیونکہ دواساز کمپنی فائزر اور موڈرنا کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکیسن 95 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہیں۔تاہم آکسفورڈ کی ویکیسن فائزر اور موڈرنا کے مقابلے میں بہت زیادہ سستی ہے۔اگر متعلقہ حکام نے اس کی منظوری دے دی تو یہ بھی وبا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
آکسفورڈ کے محققین نے عام طور پر 10 سال میں تیار ہونے والے ویکسین کو تقریباً 10 مہینے میں تیار کیا ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے آکسفورڈ ویکسین کے 10 کروڑ خوراکیں پہلے سے آرڈر کرلیے ہیں، جو کہ پانچ کروڑ افراد کے لیے کافی ہوں گے۔
ٹرائل میں کیا دیکھا گیا؟
ٹرائل میں 20 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، جن میں سے نصف برطانیہ میں ہیں اور باقی برازیل میں۔
جن افراد کو اصل ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی تھیں ان میں سے صرف 30 کیسز سامنے آئے، جبکہ جن کو برائے نام ٹیکے لگائے گئے ان میں 101 کیسز ہوئے۔محققین کا کہنا تھا کہ ویکسین 70 فیصد تک محفوظ ہے۔
حیرت انگیز طور پر ویکسین کا مثبت اثر ان افراد میں 90 فیصد بڑھ گیا جنہیں شروع میں آدھی خوراک اور اس کے بعد پوری خوراک دی گئی تھی۔تاہم ایسا ہونے کی وجہ واضح نہیں ہوئی ہے۔

You might also like