Baseerat Online News Portal

مولانا کلب صادق اور احمد پٹیل کے انتقال پر سلیم عثمانی نے پیش کی تعزیت

دیوبند،25؍نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
کانگریس کارکنوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔آج کانگریس کے دفتر میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں بلاک صدر اجے تیاگی اور شہر کے صدر تنظیم صدیقی نے کہا کہ احمد پٹیل کانگریس پارٹی کے مضبوط رہنما تھے۔ ان کے اچانک انتقال سے پارٹی کو گہرانقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ احمد پٹیل نے اپنی پوری زندگی کانگریس پارٹی کے لئے وقف کردی تھی،ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسی دوران کارکنوں نے سابق شیخ الحدیث مولانا انظر شاہ کشمیریؒ کی اہلیہ اور دارالعلوم وقف کے شیخ الحدیث مولانا احمد خضر کی والدہ کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا۔ تعزیتی اجلاس میں اجے تیاگی ، تنظیم صدیقی ، وریام خان ، مظاہر حسن ، عبدالقادر تیاگی ، راحت خلیل ، شمشاد جنگ ، شمیم داؤدی ، عبد اللہ قریشی ، عمرراؤسنگھ ، رام گوپال یادو ، اشرف بھارتی ، ببجندر شرما ، اوم ناتھ کشیپ ، انوار صدیقی ، ریحان قریشی ، راشد خان ، کنہیاال لال ، ندیم ، نریش سینی وغیرہ موجود تھے۔دوسری جانب سماجی کارکن سلیم احمد عثمانی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدرممتاز شیعہ عالم دین اور معروف اسکالر مولانا کلب صادق کے انتقال اور کانگریس کے سینئر رہنما اور پارٹیکے سیاسی مشیر احمد پٹیل، مشہور ومعروف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا شکیل احمد سید رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند اور دینی و مذہبی خاتون محترمہ عائشہ شاہ صاحبہ اہلیہ حضرت محدث عصر مولانا سید انظر شاہ کشمیری نوراللہ مرقدہ سابق صدر المدرسین دارالعلوم وقف دیوبند اور خطیب العصر حضرت مولانا سید احمد شاہ خضر شیخ الحدیث دارلعلوم وقف دیوبند و مہتمم جامعہ معہد انور کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام ہستیوں کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

You might also like