Baseerat Online News Portal

ادبی و سماجی خدمات کے اعتراف میں دیاگیا اعزاز

دیوبند،25؍نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سماجی و ادبی تنظیم ’بزم ادب ‘ اور سماجی تنظیم ’ہیومنیٹی فاؤنڈیشن‘کے مشترکہ زیراہتمام ایک محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا،جس میںشعراء نے دیر شب تک اپناخوبصورت کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔محلہ ابوالمعالی میں حاجی عاشق علی کی رہائش گا ہ پرمنعقدمحفل مشاعرہ کاافتتاح سماجی کارکن ممتاز احمد نے فیتہ کاٹ کر کیاجبکہ شمع روشن ڈاکٹر ایس اے عزیز کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے کی ۔ اس دوران سماجی ،صحافتی اور ادبی میدان میں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز دے کر ان کی خدمات کااعتراف کیاگیا ۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر صادق دیوبندی نے کی۔ اس دوران صحافی ممتاز احمد،شاعر شمیم کرتپوری،شاعر چاند دیوبندی،فیصل نور شبو اور ظفر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیاگیا۔ دیر شب تک جاری رہے مشاعرہ میں ڈاکٹر شمیم دیوبندی،شمیم کرتپوری،نور دیوبندی،چاند دیوبندی، صادق دیوبندی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔ آخر میں پروگرام کنوینر فیصل احمد نے سبھی کاشکریہ اد اکیا۔ اس دوران ڈاکٹر فیصل احمد،انور حسین،سلیم انصاری،حاجی عاشق علی، سراج انصاری،محمد ابراہیم ،ڈاکٹر شارق،محمد نوشاد وغیرہ سمیت دیگر لوگ موجودرہے۔

You might also like