Baseerat Online News Portal

دہلی میں نافذ ہوسکتا ہے رات کا کرفیو، کیجریوال حکومت نے دی ہائی کورٹ میں معلومات

نئی دہلی،26 ؍نومبر(بی این ایس )
ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کی رفتار کو کم کرنے کے لئے نائٹ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کہا کہ ہم کورونا انفیکشن کو کم کرنے کے لئے نائٹ کرفیو جیسے متبادل پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔دراصل دہلی ہائی کورٹ نے باقی ریاستوں کی طرح نائٹ کرفیو نافذ کرنے پر کیجریوال حکومت سے سوال وجواب کیا۔ اس پر دہلی حکومت نے کہا کہ ہم ابھی تک کسی بھی قسم کے کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم نائٹ کرفیو پر غور کیا جارہا ہے، لیکن حتمی فیصلہ کورونا کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد لیا جائے گا۔ دہلی میں کورونا کی صورتحال پرسماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ آئی سی یو بیڈز کے بارے میں ہمارے گزشتہ حکم کی تعمیل ناکافی ہے۔ اس پر دہلی حکومت نے کہا کہ دہلی کے اندر آئی سی یو بیڈ کی تعداد 6-8 دن میں بڑھ جائے گی۔ حکومت نے کہا کہ ہم آر ڈبلیو اے کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں۔

You might also like